گندم ٗ چینی اورکھاد لانے والے ٹرکوں کوروکنے کانوٹس لیاجائے،نورمحمدشاہوانی

May 19, 2022

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرحاجی نورمحمد شاہوانی نے وزیراعلیٰ چیف سیکرٹری بلوچستان ہوم سیکرٹری آئی جی ایف سی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب اورسندھ سے بلوچستان کے مختلف شہروں کیلئے چینی ٗ گندم ٗ آٹا ٗ کھاد لانے والے لوڈ ٹرکوں کو ایف سی اورکسٹم حکام بالاوجہ کھڑا کرکے گھنٹوں بلکہ کئی دنوں تک ڈرائیوروں کو ذلیل اورپریشان کرتے ہیں ہمارے ٹرک چینی ٗ گندم ٗ کھاد ٗ آٹا لوڈ کرکے آتے ہیں ان کے ساتھ باقاعدہ بلٹی اوردیگر کاغذات ہوتے ہیں مگر ہمارے ٹرکوں کونوتال ضلع نصیرآباد دشت ضلع مستونگ نوشکی خضدار میں اہلکاروں کی جانب سے تنگ کیاجاتاہے جس کی وجہ سے ہمارے ٹرک مالکان پریشانی میں مبتلا ہیں اگر صوبائی حکومت ان کوروکنا چاہتی ہے تو بارڈر ایریا کی ضلعی انتظامیہ اورایف سی کے ذریعے روکا جائے۔ اندرون بلوچستان ان ٹرکوں کوکھڑا کرنا اور ویری فیکشن کے بہانے تنگ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے لہٰذا اس سلسلے کوبند کیاجائے ۔