غیرقانونی کنکشن اورنادہندگان کیخلاف کارروائی کی جائیگی‘ ترجمان واسا

May 19, 2022

کوئٹہ(پ ر)ترجمان واسا نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں واسا نے کمرشل اور ڈومیسٹک غیرقانونی کنکشن اور صارفین کے ذمہ جو بقایاجات ہیں جمع نہ ہونے کی صورت میں ان کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے اور وہ صارفین جنہوں نے غیرقانونی کنکشن مین لائن سے لگائے ہیں ان کو بھی منقطع کیا جائے گا اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو غیرقانونی کنکشن اور واسا بل جمع نہ ہونے کی صورت میں کنکشن منقطع کریں گی۔