جمعیت علماء اسلام سندھ کے تحت کانفرنس آج ہوگی

May 19, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام سندھ کے تحت تقدّس حرم نبویﷺ کانفرنس 19 مئی جمعرات (آج) نیوپریڈی اسٹریٹ پر منعقد ہوگی ،اس سلسلے میں کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولاناسمیع الحق سواتی نے کہا ہےکہ کانفرنس کا آغاز جمعرات کی شام نماز مغرب کے فوراً بعد ہوگا ، جس کے مہمان خصوصی پی ڈی ایم سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔ جے یوآئی کی ذیلی تنظیم کے رضاکاروں کو حفاظتی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ، تقدس حرم نبوی کانفرنس میں لاکھوں عوام شرکت کریں گے ۔صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد سومرو نے تمام اضلاع کی تیاریوں کا جائزہ لیا، تقدس حرم نبوی کانفرنس سے دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین جے یوآئی کی مرکزی و صوبائی رہنما بھی خطاب کریں گے ۔تقدس حرم نبوی کانفرنس میں کراچی کے ساتوں اضلاع سے قافلے شریک ہوں گے۔