جامعہ کراچی، بی اے، بی کام امتحانات کیلئے سیکورٹی ہدایت جاری

May 19, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں 24 مئی سے بی اے بی کام امتحانات کے لیئے سیکورٹی ہدایت جاری کردی گئی ہے جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کے لیے پیدل آنے والے طالب علم اپنا ایڈمٹ کارڈ دکھا کر سلور جوبلی گیٹ (مین گیٹ) سے داخل ہو سکٰیں گے اور گیٹ پر موجودشٹل سروس سے اپنے امتحانی مرکز تک جا سکیں گے۔طلباء کوشش کریں کہ وہ یو نیورسٹی آنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ یا پک اینڈ ڈراپ کی سروس استعمال کریں ، ذاتی گاڑی لانے کی صورت میں گاڑی کو یونیورسٹی مسکن گیٹ پر واقع مخصوص کر دہ پارکنگ ایریا میں پارک کرنی ہوگی، طلباء گیٹ پر موجو ڈشٹل سروس کے ذریعے اپنے امتحانی مرکز تک پہنچ سکتے ہیں ۔ دوران امتحانات گاڑی چوری ہونے یاکسی بھی نقصان کی صورت میں یو نیورسٹی انتظامیذ مہ دارنہیں ہوگی۔ یونیورٹی انتظامیہ نے تمام طلبہ وطالبات کو امتحانی مراکز تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس کا انتظام کیا ہے جو کہ یونیورسٹی کے دونوں داخلی راستوں (مسکن گیٹ اور سلور جوبلی گیٹ ) پر ہمہ وقت موجود ہوگی ۔کوشش کریں کہ یو نیورٹی مقررہ امتحانی وقت سے ایک گھنٹہ پہلے پہنچ جائیں تا کہ ضروری سیکورٹی چیک کے بعد مذکورہ وقت پر امتحانی سینٹر تک با آسانی پہنچ سکیں۔