گلستان جوہر، رفاہی پلاٹ سے کچرا کنڈی ختم کرنے کا حکم

May 19, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر کے رفاہی پلاٹ سے کچرا کنڈی ایک ماہ میں ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ کے روبرو گلستان جوہر بلاک 13 میں رفاہی پلاٹ کو کچرا کنڈی میں تبدیل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گلستان جوہر بلاک 13 میں آبادی کے درمیان کچرا کنڈی بنا دی گئی۔ رفاہی پلاٹ کے ساتھ ہی گرلز کالج ہے۔ کچرا کنڈی سے اہل علاقہ کو سخت اذیت کا سامنا ہے۔