سی ای آر بی کے تحت دفاتر میں ملازمین کی فلاح و بہود پر ورکشاپ

May 19, 2022

کراچی(جنگ نیوز ) پاکستان بزنس کونسل کے سنٹر آف ایکسیلنس ان رسپانسیبل بزنس(سی ای آر بی) نے انگلش بسکٹ مینو فیکچررز(ای بی ایم) سے اپنے جاری پروجیکٹ ،ایس ڈی جی لیڈر شپ پروگرام کے جزو کے طور پر دفاتر میں ملازمین کی فلاح و بہبود پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ورکشاپ میں ملازمین کی فلاح و بہبود کے اہم حصے کے طور پر جذباتی بہبود کی بڑھتی ہوئی مطابقت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ورکشاپ کے ذریعے اس بات پر بھی زور دیا گیاکہ ادارے ا پنے ملازمین کو ایسی سہولتیں فراہم کرکے ’’ایس ڈی جی 3‘‘ اچھی صحت اور بہبود کا عہد کر سکتے ہیں جوجسمانی اور ذہنی د ونوںصحتپر توجہ مرکوز کر سکتی ہے۔ورکشاپ سے ای بی ایم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیلف منیر نےبھی خطاب کیا۔ ورکشاپ کے انعقاد میں برٹش ایشین ٹرسٹ نے بھی تعاون کیا۔