سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو غیر قانونی تعمیرات کیخلاف رپورٹ پیش کرنیکا حکم

May 19, 2022

کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کوغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک ایس بی سی اے عمارت کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری نہ کرے رجسٹریشن نہ کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم پی آر کالونی میں غیر قانونی طور تعمیرہونے والی پانچ منزلہ عمارت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایس بی سی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ ایم پی آر کالونی پلاٹ نمبر ایف 96 میں بلوچ میں گرانڈ پلس فورتھ فلور تعمیر کرنے کی اجازت نہیں لی گئی۔