صحافیوں کیخلاف شکایت پر FIA کو صحافتی تنظیموں سے رابطہ کرنیکا حکم

May 19, 2022

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ صحافیوں کیخلاف شکایت کی صورت میں ایف آئی اے کو صحافتی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کرنے کا حکم دیا۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر سائبر کرائم پی ایف یو جے اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کیساتھ رابطہ کریں، ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ صحافتی تنظیموں سے صحافیوں کے خلاف کیسز سے متعلق تجاویز لیں۔