63اے کی تشریح، پانچ رکنی بنچ کی اکثریتی رائے کو فیصلے کا درجہ نہیں دیا جاسکتا

May 19, 2022

راولپنڈی(راحت منیر/)آئینی و قانونی ماہر جسٹس (ر)عبادالرحمان لودھی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کی اکثریتی رائے کو فیصلے کا درجہ نہیں دیا جاسکتا اسکے براہ راست سیاسیاثرات نہیں ہیں لیکن متاثرہ فریقین اس رائے کی بنیاد پر اعلیٰ عدالتی فورم سے رجوع کرسکتے ہیں، آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ کی اکثریتی رائے کو فیصلے کے مساوی سمجھنا آرٹیکل 63اے(3) سے بھی متصادم ہے جس کے تحت کوئی بھی رکن پارلیمنٹ اسوقت تک منحرف قرار نہیں دیا جاسکتا جب تک اسکے پارلیمنٹ میں کسی طرز عمل کے حوالے سے اس کی سیاسی جماعت کا سربراہ ایک ڈیکلریشن کےذریعے پارلیمنٹ کے پریزائڈنگ آفیسر کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کو وہ معاملہ ارسال نہ کردے۔