پنجاب میں تبادلوں کی بات بنی گالہ میں ہوتی تھی‘عون چوہدری

May 19, 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفرکے حوالے سے بات چیت بنی گالہ میں ہوتی تھی اوربیگ لاہور پہنچ جاتا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام ʼ’’جرگہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ معاملے میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے سمیت سارا گینگ ملوث تھا ۔ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو بتایا تھا کہ پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مانیکا خاندان ایسے حکمرانی کر رہا تھا جیسے ان کے باپ کو وزیر اعظم لگا دیا گیا ہے‘ان کا دل خون کے آنسو روتا ہےکہ وہ اس حکومت کا حصہ کیوں رہے ۔