نئے الیکشن کا فیصلہ نااہل نیازی نے نہیں حکومتی اتحاد نے کرنا ہے، فضل الرحمٰن

May 19, 2022

بوریوالا(نامہ نگار)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نئے الیکشن کب ہوں گے اس کا فیصلہ نااہل عمران نیازی اور اس کے کرپٹ ساتھیوں نے نہیں بلکہ موجودہ حکومت میں شامل حلیف جماعتوں کے قائدین نے کرنا ہے۔ عمران حکومت نے4سال میں معیشت تباہ، مہنگائی کرکے غریب سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا، وطن عزیز تاریخ کے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں ماضی کی تلخیوں کو پس پشت ڈال کر ملکی سلامتی و استحکام کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہو گا۔