امپورٹڈ حکومت اپنے تجربات سے پاکستان کو بدحال کررہی ہے، شہزاد قریشی

May 20, 2022

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے موجودہ حکومت کی معاشی اور توانائی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت ہر سطح پر بری طرح ناکام ہوگئی ہے، بہت جلد اس امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہوگا اور اِن سے جان چھوٹ جائے گی، اُنہوں نے جلد انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے دوبارہ وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوں گے، پی ٹی آئی کے رہنما نے ایک بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت اپنے تجربات سے پاکستان کو بدحال کررہی ہے، ڈالر تاریخ میں اتنی بلندی پر کبھی نہیں پہنچا جہاں آج پہنچا دیا گیا ہے۔