لڑکی کو تنگ کرنے کا الزام، 2 ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا

May 20, 2022

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ نے بس اسٹینڈ پر لڑکی کو تنگ کرنے کے الزام میں دو ملزمان جعفر اور فیضان کو دو، دو سال قید اور 10،10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ، دونوں ملزمان کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔