ایلون مسک کا آئندہ ٹرمپ کی پارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان

May 20, 2022

نیویارک (جنگ نیوز )ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ ماضی میں ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دیتے رہے ہیں مگر اب وہ ریپبلکنز یعنی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ماضی میں ، میں ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دیتا رہا کیونکہ وہ ایک نیک دل پارٹی تھی، مگر اب وہ نفرت اور تقسیم پھیلانے والی پارٹی بنتی جارہی ہے، تو اب میں مزید اس کی حمایت نہیں کرتا اور ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دوں گا۔