امریکا کا سعودی عرب کو بیرونی خطرات سے نمٹنے میں مدد دینے کا عزم

May 20, 2022

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا نے سعودی عرب کو بیرونی خطرات سے نمٹنے میں مدد دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ بات امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے رواں ہفتے واشنگٹن میں امریکا اور سعودی عرب کی مشترکہ تزویراتی منصوبہ بندی کمیٹی کےاجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔