خیبرپختونخوا پولیس ایک مرتبہ پھر دہشگردوں کے نشانے پر، SHO شہید

May 20, 2022

پشاور( کرائم رپورٹر) خیبر پختو نخوا پولیس ایک مر تبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ، پشاور میں ایس ایچ او تھا نہ شاہ پور کو اند ھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا ۔ نامعلوم ملزمان ٹارگٹ کلنگ کے بعد فرار ہو گئے،پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مد د سے تحقیقات شروع کردیں ٗشہید ایس ایچ او شکیل خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کر دی گئی جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری سمیت پولیس افسروں اور اعلی عہدیداروں نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شکیل خان صبح آٹھ بجے کے قریب ڈیوٹی کے لئے گھر سے روانہ ہوئے تو سفید رنگ کی ہنڈ ا سوک گاڑی میں سوا ر افراد نے ان کا تعاقب کیا جیسے ہی ان کی گاڑی نادر ن بائی پاس روڈ پر بی آر ٹی ٹرمینل کے قریب پہنچی تو کار سواروں ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی ،جب ایس ایچ او کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی دو دوبارہ مسلح شخص نے گاڑی سے اتر کر ایس ایچ او پر گاڑی کے اندر فائرنگ کی، جس سے وہ جام شہادت نوش کر گئے، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹارگٹ کلرز نے ایس ایچ او پر نائن ایم ایم پستول اور کلاشنکوف سے فائرنگ کی ،جائے وقوعہ سے خالی خول برآمد کر لئے گئے ، شکیل خان گزشتہ پانچ ماہ سے تھانہ شاہ پور میں تعینات تھے ، ٗکائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایس ایچ و تھانہ چمکنی کی مدعیت میں نامعلو م دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا ہے تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ کادورہ کرکے دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے جیوفینسنگ کی ہے جس کے ذریعے جائے وقوعہ کے ارد گرد استعمال ہونے والے موبائل فونز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور مشکوک افراد کی چھان بین کی جائے گی۔