اسٹیل ملز بحالی‘ وفاقی وزیر نجکاری کی زیر صدارت پری کوالیفائیڈ بڈرز کا اجلاس

May 20, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) پاکستان اسٹیل ملز بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر نجکاری عابد حسین بھایو کی زیر صدارت پری کوالیفائیڈ بڈرز کا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین نجکاری سلیم احمد‘ سیکرٹری نجکاری سمیت اعلیٰ افسران کی شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے چار پری کوالیفائیڈ بڈرز اور فنانشل ایڈوائزرز بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے چین کی چار کمپنیاں پری کوالیفائیڈ مرحلے تک پہنچی ہیں۔ ان پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کو سٹیل کے میدان میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔