آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات

May 20, 2022

اسلام آباد (طاہر خلیل) سابق صدر آصف علی زرداری کی سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی ملاقات چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاست میں شائستگی، رواداری اور تحمل، برداشت کے جذبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔