کراچی میں پولی تھین بیگز کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی

May 20, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کراچی کی حدود میں پولی تھین بیگز پر مکمل پابندی سے متعلق قرارداد کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت شہر میں پولی تھین بیگز کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے پولی تھین بیگز کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو پیش کی گئی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی قرارداد نمبر115/2022 کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں سے پولی تھین بیگز ہماری ضروریات زندگی میں شامل ہوگئے ہیں۔