امریکا، بلند شرح سود اور بڑھتی قیمتیں اپریل میں بھی گھروں کی فروخت میں کمی ریکارڈ

May 20, 2022

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا میں جاری ایک صنعتی سروے کےمطابق ملک میں بلندشرح سوداوربڑھتی قیمتوں کی وجہ سےاپریل میں بھی گھروں کی فروخت میں کمی ریکارڈکی گئی،نیشنل ایسوسی ایشن آف رئیلٹرز (NAR) نے رپورٹ کیا کہ مارچ کے مقابلے میں فروخت 2.4 فیصد گر کر 5.61ملین کی سالانہ شرح پر آگئی، جو اپریل 2021کے مقابلے میں 5.9فیصد کم تھی۔ NAR کے چیف اکانومسٹ لارنس یون نے کہاگھروں کی بلند قیمتوں اور بلند شرح سود نے خریداروں کی سرگرمیاں کم کر دی ہیں،ایسا لگتا ہے کہ آنے والے مہینوں میں مزید کمی آئےگی اور ہم ممکنہ طور پر پچھلے دو سالوں میں قابل ذکر اضافے کے بعد وبائی امراض سے پہلے کی گھریلو فروخت کی سرگرمی میں واپس آجائیں گے۔