پاک ایران بارٹر ٹریڈ کو فروغ دینے کیلئے 3 روزہ بزنس ایکسپو

May 20, 2022

فیصل آباد ( آن لائن ) پاکستان اور ایران کے درمیان بارٹر ٹریڈ کو فروغ دینے کیلئے 3 روزہ پاک ایران بزنس ایکسپو 2022 ء 24 سے 26 مئی تک پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں ہوگا۔ فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ کے مطابق اس ایکسپو میں اسٹیل، فوڈ، فارما ، کیمیکل اور قالین بافی سے متعلق ایران کی سرکردہ کمپنیاں شرکت کریں گی جبکہ پاکستان کا برآمدی شعبہ بھی اپنی مصنوعات کی نمائش کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایکسپو فیصل آباد کے برآمدی تاجروں کیلئے اپنی برآمدات بڑھانے کا اہم موقع ہے جس سے انہیں بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے۔