ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے عمران کی رہائشگاہ کے اطراف انسانی حصار قائم

May 20, 2022

اسلام آباد(ایجنسیاں)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ ہاؤس کے عقب میں خیمے لگادیے گئے ۔ خیمے میں 1500 سے 2000 افراد کو ٹھہرائے جانے کا انتظام ہے، خیموں میں ہوا کیلئے پنکھے اور بجلی کی فراہمی کیلئے جنریٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔یہ واضح نہیں کہ یہ خیمے کس کے کہنے پر اور کیوں لگائے گئے ہیں،تاہم ایک ٹی وی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کو ناکام بنانے کے لیے کارکنان نے بنی گالہ کے اطراف خیمے لگاکر انسانی حصار قائم کردیاہے ۔