جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے پانچ لڑکیوں سمیت 8 افراداغواء

May 20, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے پانچ لڑکیوں سمیت آٹھ افرادکواغواکرلیاگیا۔ تھانہ وارث خان کو حمزہ جاوید نے بتایا کہ میرے والد عمر50سال کو کسی نے اغواء کر لیا۔تھانہ ریس کورس کو وقار احمد نے بتایا کہ میرا چھوٹا 17 سالہ بھائی محسن علی گھر سے کالج گیا مگر واپس نہ آیا۔تھانہ ائرپورٹ کو جمیلہ نے بتایا کہ میری بیٹی (م) کو کسی نے اغواء کر لیا ،تھانہ ٹیکسلاکو زبیر محمود نے بتایاکہ اس کی بیوی (ف) کوعمران نے اغواء کر لیا ۔تھانہ ٹیکسلاکو عادل بشیر نے بتایا کہ میرا بھائی عامر بشیر اغواء ہو گیا۔تھانہ کلرسیداں کو محمد حسین نے بتایاکہ سائل کی بیوی کومدعی کا بھائی محمد یٰسین گھر سے بھگا کر لے گیا ۔تھانہ لوہی بھیرکومحمدتنویرنے بتایاکہ اس کی بیٹی (ن)عمر18سال کوکسی نے اغوا کرلیا۔تھانہ ترنول کوبخت بیگم نے بتایاکہ میری بیٹی (س)عمر13سال پانچ چھ سال سے لاپتہ ہے اب مجھے پتہ چلاہے کہ اس کو نادرخان افغانی اوردونامعلوم ملزموں نے اغواکیاہے ۔