عدالت کو چکمہ دیکر کئی سال روپوش رہنے والا ملزم گرفتار

May 20, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) عدالت کو چکمہ دیکر کئی سال سے روپوش ہونیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اے این ایف ملتان کی ٹیم نے اسلام آباد سے میاں ادریس کو گرفتار کیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم میاں ادریس کو اے این ایف نے 2001 ء میں ملتان سے بھاری مقدارمیں چرس برآمد کر کے گرفتار کیا تھا۔ ملزم سپریم کورٹ سے ضمانت کروانے کے بعد ملتان چھوڑر راولپنڈی شفٹ ہو گیا اور اپنا نیا نام خواجہ یوسف رکھ لیا تھا۔ ملزم میاں ادریس نے مقدمہ نمبر 9 /2001میں ضمانت کے بعد روپوش ہوکر جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا، ضمانت لینے والے ملزم نے حلیہ اور نام بدل کر نیا شناختی کارڈ بھی نئے نام سے بنوا لیا۔