29 سماج دشمن پکڑے گئے،60بھکاری بھی زیر حراست

May 20, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے 29 سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے 9کلو گرام کے قریب چرس برآمد کرلی ۔8ملزموں سے سات پستول، ایک رائفل برآمد کر لی گئی ۔ پولیس نے مزید60 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔ پیرودہائی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2ملزموں کو گرفتار کرکےچوری شدہ موبائل، موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم برآمد کرلی ۔ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 11 ملزموں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 264گرام چرس، تین پسٹل، تیس لیٹرکین سمیت 8 شراب کی بوتلیں اور ایک آہنی مکابرآمد کرلیا۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس نے بائکیا ڈرائیور ز کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر کےخنجر اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔تھانہ شالیمار پولیس نے پوش سیکٹرزمیں شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین سے سنیچنگ کرنے وا لے سلو گینگ کے دو ارکان گرفتار کر لئے ۔