ذہنی معذورلڑکے سے گن پوائنٹ پرزیادتی

May 20, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ذہنی معذورلڑکے سے گن پوائنٹ پرزیادتی کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ دھمیال کو عمر خطاب نے بتایا کہ 17مئی کو میرا چھوٹا21 سالہ بھائی جو ذہنی طور پر کمزور بھی ہے والدہ سے پیسے لیکر د کان پر گیا تھا۔ کافی دیرانتظار کرنے کے باوجود جب بھائی واپس نہ آیا تو اسے ڈھونڈتے ہوئے جب میں حیال شریف والے چوک کے پاس پہنچا تو وہ ملا ا س کی حالت ٹھیک نہ تھی ۔ پوچھنے پر اس نے بتایا کہ اسماعیل اور اس کے ساتھ چند نامعلوم لڑکے مجھے ایک ڈیرہ پر لےگئے، پستول میرے اوپر تان لیااور میرے ساتھ سب نے باری باری زیادتی کی۔