بھائی نے بھائی پرتیزاب پھینک دیا

May 20, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بھائی پرتیزاب پھینک کر زخمی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ آئی نائن کوفرزندعلی نے بتایاکہ میرابھائی حیدرعلی سرگودھاسے میرے دوسرے بھائی حسنین علی کو دم کروانے کے لئے اسلام آبادلے کرآیا۔رات کوانہوں نے فیض آبادمیں ایک ہوٹل میں قیام کیا جہاں حسنین علی نے اپنے بھائی حیدرعلی پرتیزاب پھینکاجس سے اس کاچہرہ اورجسم بری طرح جھلس گیا ، اسے ہسپتال شفٹ کیاگیا جہاں اس کی حالت نازک ہے ۔