اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 50 تولے زیورات لوٹ لئے گئے ،شہری 34 موٹر سائیکلوں سے محروم

May 20, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 19موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ، 26دنبوں ،نقدی اوردیگراشیاء جبکہ اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں، 15موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،ملکی و غیرملکی کرنسی ،موبائل فونز اوردیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ سہالہ کے علاقہ ٹی چوک روات کے قریب عمارہاؤسنگ میں رہائش پذیرمحمدفہدابراہیم کے کمرے میں رات تین بجے چارمسلح ملزمان داخل ہوئے اورانہیں اوران کی اہلیہ کو جگاکر بچوں والے کمرے میں لے گئے جہاں مزیددوملزمان موجودتھے ، جو اسلحہ کی نوک پران کے گھرسے50تولے طلائی زیورات، 12بورگن ،9ایم ایم ریوالور، گھڑی ،دوسوڈالر،اورتین موبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ گولڑہ کے علاقہ ای الیون رائل مارکی میں شادی کی تقریب میں جمیل اخترکی اہلیہ کابیگ چوری ہوگیا جس میں پانچ ہزارامریکن ڈالرز،آٹھ لاکھ روپے ،10تولے طلائی زیورات ،اوردوموبائل فون ،ڈیبیٹ کارڈوغیرہ تھے ۔تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ میں دوموٹرسائیکل سوارشان عباس سے اسلحہ کی نوک پر 71ہزار روپے اور3 موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نیوکٹاریاں میں دوموٹرسائیکل سوارتنویر عباس سے اسلحہ کی نوک پر 45ہزارروپے اور 2 موبائل، تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان روڈپر عاصم کے سٹورپر 2موٹر سائیکل سوار آئے جو اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ20ہزار روپے،موبائل، اور موبائل کارڈز مالیتی 25ہزار روپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں دونامعلوم ملزمان محمد افضال سے زبردستی 27ہزارروپے اور موبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین نمبر5میں دومسلح ملزما ن پشاور روڈ پر ایک سٹور میں داخل ہوئے اورگن پوائنٹ پر 12 لاکھ روپے ، ایک گاہک سے 45 ہزار روپے اور وسیم صفائی کرنے والے سے موبائل اورحمادنعیم کا موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ طفیل روڈپر دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر محمد حماد وغیرہ سے 3 موبائل اور 20ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ بہوٹی موڑپر ابرار احمد کی گفٹ شاپ میں3 لڑکے داخل ہوئے جو گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 96ہزار روپے ،3موبائل ،پرفیوم،،گھڑیاں، چارجر، ہینڈ فری، ایل ای ڈی لے کرفرارہوگئے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ جناح کالونی میں تین موٹرسائیکل سوارمحمد قمر رشید سے گن پوائنٹ پر موبائل ،یوایس بی اور شناختی کارڈ ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ منیرآبادمیں تین موٹرسائیکل سوار امیر سیف اللہ سے گن پوائنٹ پرموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گورکھ پورمیں محمد صفدر کی دکان پرایک نامعلوم لڑکاجس نے منہ پر نقاب کیاہوا مدعی کے منہ پر پستول کا بٹ مارا اور دکان سے19ہزار روپے اور دوموبائل چھین کرموٹرسائیکل پرسواراپنے ساتھی کے ساتھ فرارہوگیا،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں اڈاپیرودھائی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار محمد عرفان کے شاگرد سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ بنی کے علاقہ میں نوید جنت کی والدہ کے ہاتھ سے 2نامعلوم وٹر سائیکل سوار موبائل ،نوازشریف پارک کے قریب دوموٹرسائیکل سوار محمد سعد کاموبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ اقبال کالونی میں دوموٹرسائیکل سوار رخشندہ بی بی کاپرس چھین کرلے گئے جس میں ساڑھے نوہزار روپے ، شناختی کارڈ ،سونے کی انگوٹھی تھی ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ منگرال ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار راجہ عدیل محمود کی والدہ کے کان سے ایک طلائی بالی کھینچ کرلے گیا،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ بنارس کالونی میں دوموٹرسائیکل سوار جہانزیب کے بیٹےکا موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سروس روڈپر دوموٹرسائیکل سوار خالق داد کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ونی میں ہمت خان کے 26 دنبے مالیتی 13 لاکھ روپے ڈیرے سے چوری ہوگئے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ اعوان چوک میں تنصیر احمد کے گھرسے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ وارث خان کے علاقہ امرپورہ چوک میں اویس شکیل کے کمرے کاتالہ توڑکر ایک لاکھ روپے اور ڈرل مشین چوری کرلی گئی ،تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میں میٹروبس میں سفرکے دوران بلقیس کے بیگ سے 15ہزارروپے اور موبائل چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال میں صداقت اقبال کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا، سیدپورروڈپر رشید احمد کے کمرے سے موبائل چوری ہوگیا، تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں سجاد احمد کے گھر سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ کری روڈپر محمد اصغر سب انسپکٹر تعینات ایوان صدر اسلام آباد کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور 30ہزار روپے، موبائل اور سرکاری پسٹل چوری کر کے لے گئے ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ سکیم پلازہ میں نورین منیر کے گھرسے اڑھائی لاکھ روپے، طلائی زیورات مالیتی اڑھائی لاکھ روپے اور مکان کی ا رجسٹری چوری ہوگئی،تھانہ آراے بازارکے علاقہ قصائی چوک میں صلاح الدین کی دکان سے2 نا معلوم لڑکے موبائل چوری کرکے لے گئے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ایم ایچ روڈپر منظور اقبال کوایک گاڑی میں لفٹ دے کر44ہزار روپے سے محروم کردیاگیا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ کھٹانہ اڈیالہ روڈپر محمد جاوید کے گھرسے اس کی بیوی کے دو طلائی کڑے بوزن3 تولہ چوری ہوگئے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ ڈھوک اورنگزیب میں زاہد حسین کے مکان سے 4 بنڈل تاربجلی ، پانی کی موٹر اورایک لاکھ روپے چوری ہوگئے ۔ دریں اثناء تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی ٹین ون میں سیدحسن رضافلٹریشن پلانٹ سے پانی بھررہے تھے کہ ایک لڑکاگن پوائنٹ پران کا سرکاری موٹرسائیکل اور پرس چھین کرلے گیاجس میں مختلف کارڈز اور چار سو روپے تھے ،تھانہ کھنہ کے علاقہ کورنگ نالہ کے قریب دو موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرسلیمان عالم سے ان کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ آئی نائن کے علاقہ آئی ٹین فورمیں گن پوائنٹ پرفیاض اقبال سے ان کا موٹر سائیکل چھین لیا گیا ،تھانہ کوہسارکے علاقہ بلیوایرامیں ایک نامعلوم لڑکارابعہ فاروق عباسی کابیگ چھین کرلے گیا جس میں پانچ سوروپے ،شناختی کارڈ اور دیگر کارڈز تھے، تھانہ کوہسارکے علاقہ بلیوایریامیں فیصل سلیمان کاموبائل نامعلوم لڑکاچھین کرلے گیا،تھانہ کھنہ کے علاقہ مارگلہ ٹاؤن میں سیدزبیرشاہ کے گھرکے تالے توڑ کرنامعلوم چوردولاکھ روپے اورلیپ ٹاپ چوری کر کے لے گئے،تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقہ علی پورمیں محمد رزاق کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چورطلائی زیورات ،چاندی کی انگوٹھی اوربیس ہزارروپے ،تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں تنویراحمدکے گھرسے ایل ای ڈی اورساٹھ ہزارروپے ،تھانہ ترنول کے علاقہ مرچاں چوک میں عمرخان کے گھرسے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ ترنول کے علاقہ فتح جھنگ روڈپرمحمدعامرکے گودام کی دیوارتوڑکرنامعلوم چورگلے سے 72ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ ترنول کے علاقہ میں ملنگ جان ہوٹل کے قریب دوموٹرسائیکل سوارضیاء الرحمٰن کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ بھارہ کہوکے علاقہ نئی آبادی میں واجدمحمودکے گھرکاتالہ تورکرنامعلوم چور طلائی زیور اورپچاس ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ بھارہ کہوکے علاقہ نئی آبادی بھارہ کہومیں محمود احمدکے گھرکے تالے توڑکرچورطلائی زیور،ایل سی ڈی اور چالیس ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ بھارہ کہوکے علاقہ توحیدآبادمیں اویس شکیل کے کمرے کاتالہ توڑکرنامعلوم چور25ہزارروپے ،لیپ ٹاپ اورموبائل چوری کرکے لے گئے۔