لڑائی جھگڑوں میں 9 افراد زخمی

May 20, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 9افرادزخمی ہوگئے ۔ تھانہ نصیرآبادکو زاہد علی نے بتایاکہ اپنے بھائی کے ہمراہ اس کے گھر قاسم آباد سامان اٹھانے گئے جہاں واجد، انور ، ابو بکر انور،مصطفیٰ انور ، ساجد انور اور ان کا والد شمس الانور آگئے او ہم پر پتھروں اور چاقو سے حملہ کر دیا ۔ واجد نے لوہے کا مکا میرے بھائی وقار علی کی آنکھ پر مارا، عبادت نے لوہے کا مکا میریآنکھ پر مار کر ہمیں مضروب کر دیا محلےکے لوگوں نے ہماری ان سے جان چھڑائی۔ تھانہ ریس کورس کو یاسر اقبال نے بتایا موٹر سائیکل پر گھر شہباز ٹاؤن کی جانب جا رہا تھا گلی نمبر 24 کے آخر میں ایک بچہ ریڑھی پر کباڑ لےکر جا رہا تھا جسکی ریڑھی پھنس گئی میں نے ریڑھی کو دھکا لگوایا اسی دوران پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص آیا اور اس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور آگے سے ہٹنے کو کہا اور میرے ساتھ جھگڑا کرنے لگا اسی دوران میرا بھانجا شہزاد عارف آگیا نا معلوم شخص نے اسے بھی تھپڑ مارا اور کہا کہ میں بندے لے کر آتا ہوں اور تمہیں مزہ چکھاتا ہوں تھوڑی دیر بعد وہ شخص ہمراہ 4 نا معلوم افرادآ گیا جس نے پسٹل نکال کر ہوائی فائرنگ اورگالم گلوچ کی۔ تھانہ ترنول کو سیدآکاش حسین نے بتایاکہ میری بیوی رباب بی بی ناراض ہوکر ایک ہفتہ سے اپنے والدین کے گھرگئی ہوئی ہے ہم نے دوتین مرتبہ راضی نامہ کی بات کی لیکن اس کابھائی اور والد اسے بھیجنے کوتیارنہیں تھے۔ گزشتہ روزمیرے سالے ابرار نے مجھے فون کرکے باہربلایا میں باہرآیا تو ابرار نے مجھ پرپسٹل تان لیا میں نے بھاگ کرجان بچانے کی کوشش کی تواس نے فائرکیا جومجھے دائیں ٹانگ پرلگا، میں زخمی ہوگیا۔ تھانہ شمس کالونی کو احسان اللہ نے بتایاکہ بیکری کاسامان دینے شمس کالونی آیا جہاں گاڑی ہٹانے کاکہنے پرمرجان خان سے جھگڑا ہوگیاجس نے تین چاردیگرافرادکوبھی بلالیا ،پسٹل کابٹ اورشیشے کی بوتل مارکر مجھے زخمی کر دیا۔ تھانہ شہزادٹاؤن کوحسن علی نے بتایاکہ کیفے پرتین دوستوں کے ہمراہ بیٹھاچائے پی رہاتھاکہ ملک اشتیاق اور امتیاز وغیرہ مسلح ہوکر آگئے اور مجھے کیفے سے باہرنکال کر مارنا پیٹنا شروع کردیا اور گھسیٹتے ہوئےہاسٹل کے دفترمیں لے گئے وہاں ان لوگوں نے مجھ پرتشددکیا اور برہنہ کردیا۔ بخت رواں اور اشتیاق نے اپنے موبائلوں سے میری ویڈیوبنانی شروع کردی ، اتنے میں پولیس گاڑی آگئی۔ تھانہ آبپارہ کو نبیلہ ثمراقبال نے بتایاکہ روحیل ریاض ،میتھیو بشارت وغیرہ نے مجھے ،میرے بھائی اورشوہرکو پسٹل کے بٹ مارے، ڈنڈوں سے پیٹا اور ہوائی فائرنگ کی۔