اقراء قتل کیس ، ایس پی ٹریفک سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

May 20, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے وفاقی پولیس کانسٹیبل اقراء قتل کیس میں ایس پی ٹریفک عارف شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جمعرات کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ کے ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران تفتیشی افسر اور ڈی ایس پی لیگل عدالت پیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کی شرط پر عبوری ضمانت دی گئی تھی لیکن وہ شامل تفتیش ہونے کی بجائے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں،پولیس ریکارڈ سے پتا چلتاہے کہ لڑکی کی ڈیوٹی وردی تقسیم کرنے والے کمرہ میں تھی لیکن پولیس کے محکمانہ کمرہ کو نظر انداز کیا گیا، متاثرہ لڑکی کی اشیاء کو بھی برآمدکیا جاناہے، استدعا ہے کہ درخواست ضمانت مسترد کی جائے، وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔