ڈرائیوراوردیگرعملے کے تشدد کرنے پر مقدمہ

May 20, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس کے ڈرائیوراوردیگرعملے کواغواکرکے تشدد کرنے اوربس انجن کوسیزکرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ سبزی منڈی کوکلیم اللہ نے بتایاکہ ٹرانسپورٹ کمپنی میں بطوربس ڈرائیورکام کرتاہوں ،18مئی کوبس کرسٹل لائن اڈاسے لے کرلیہ کے لئے روانہ ہوا،جب میں منڈی موڑلوہے والے پل کے قریب پہنچا تودوسفیدکاروں میں سوار افراد ہمیں زبردستی گن پوائنٹ پریرغمال بناکر گاڑی میں بٹھاکرلے گئے۔ ایک نے ہماری گاڑی آئی جے پی روڈپر کھائی میں گرادی ، اورگاڑی کے انجن میں چینی ڈال کراس کاانجن سیزکردیا،گن پوائنٹ پرمجھ سے ساٹھ ہزارروپے چھین لئے گئے ،ہمارے منہ پرکپڑے ڈال کرہمیں گاڑی میں کہیں لے گئے اورزدوکوب کرتے رہے ۔