مہنگائی پر پی ڈی ایم نے خاموشی کا روزہ رکھاہواہے‘جمعیت ن

May 20, 2022

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ شہباز شریف کے زبانی جمع خرچ سے حکومت نہیںچلے گی مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کررکھا ہے چینی، پٹرول، بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی سے کاروبار ٹھپ ہوچکاہے لوگوں کی قوت خرید جواب دے رہی ہے بحران دربحران اور مہنگائی کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم نےاب مہنگائی پر خاموشی کا روزہ رکھا ہواہے۔