ظہیرمحمدشہی کا تبادلہ کیا جائے،شاہ مراد بگٹی

May 20, 2022

کوئٹہ(پ ر) قبائلی رہنما ءوڈیرہ شاہ مراد بگٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیویز مستونگ کے نڈر نائب رسالدار ظہیر احمد محمدشہی کا بلاجواز مستونگ سے خضدار تبادلےکی مذمت کرتے ہیں، مستونگ میں قیام امن کی بحالی میں موصوف کا انتہائی اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی قیام امن کی بحالی میں کردار نبھانے کی پاداش میں انہوں نے اپنےبھائی اور خاندان کے متعدد افراد کو کھویالیکن ان کی قربانیوں کے باوجود انہیں دوسرے اضلاع میں ٹرانسفر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے سیکرٹری داخلہ بلوچستان ٗ کمشنر قلات ڈویژن سے مطالبہ کیا کہ ظہیر احمد محمد شہی کا تبادلہ فی الفور واپس کیا جائے۔