عوام نے امپورٹڈحکومت سے نجات کا فیصلہ کرلیا‘ پی ٹی آئی

May 20, 2022

کوئٹہ( این این آئی)پی ٹی آئی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ نےتحصیل گلستان کے سابق ناظم محمد حسین کاکڑ، عبدالہادی ودیگر کے ہمراہ اسلام آباد میںپارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر سے ملاقات کی اس موقع پر محمد حسین کاکڑ اور عبدالہادی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں اور برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کیا جس پر اسد عمر نےانہیں خوش آمدید کہا اور پارٹی مفلر پہنائے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم حسین وردگ بھی اس موقع پرموجود تھے ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ سولہ جماعتوں پر مشتمل امپورٹڈ وزیر اعظم اور اس کی کابینہ مہنگائی کا نیا طوفان کنٹرول کرنے میں ناکام اور ڈالر دو سو روپے سے اوپر جانے کی وجہ سے حواس باختہ ہیں عوام نے فیصد کرلیاہے کہ ان سے نجات حاصل کرنی ہے جس کیلئے ملک بھر سے لوگ اسلام آباد لانگ مارچ میںشرکت کرینگے۔