میپکو، کمرشل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی کے نتائج جاری

May 20, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کے شعبہ امتحانات نے کمرشل اسسٹنٹ سے کمرشل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ ترقی ٹریننگ امتحانی نتائج جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق 28کمرشل اسسٹنٹس نے کامیابی حاصل کی ہے،ملتان کی کمرشل اسسٹنٹ بشریٰ سلطانہ اور سید منتظر مہدی نے مشترکہ طورپر اول پوزیشن حاصل کی، ملتان کی کمرشل اسسٹنٹ انیلہ ناصر نے دوسری، ساہیوال کے کمرشل اسسٹنٹ کاشف علی، ملتان کے محمد آصف نواز اور رحیم یار خان کے محمد ندیم نے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی، دیگر کامیاب ہونے والے کمرشل اسسٹنٹس میں ثقلین عباس، طیب جاوید، امتیاز اختر، ساجدہ پروین، محمد عرفان اسماعیل، فہد ضمیر، عمران جاوید، فرزانہ مجید، ثانیہ مرغوب، محمد ارشاد، وقاص رشید، محمد عاطف عرفان، محمد عاصم جمیل، افتخار، محمد ہارون، محمد الیاس، اعجاز سلیم، آصف اعجاز، وسیم عباس، محمد اقبال، عمارہ رسول اور اظہر جاوید شامل ہیں۔