ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کے زیر اہتمام خاندانی منصوبہ بندی آگہی نشست کا اہتمام

May 20, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں، صنعت کاروں، تاجر برادری اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی آگہی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس آگاہی میں فیملی پلاننگ کی اہمیت، فوائد اور ضرورت کے موضوع کو اجاگر کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سلیم بخاری، نائب صدر ملتان چیمبر آف کامرس نویدچغتائی، سیکرٹری ملتان چیمبر آف کامرس شفیق صاحب اور صدرِ خانیوال چیمبر آف کامرس نے شرکت کی ۔