ایک ماہ کے دوران منشیات کیسز میں 34 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے

May 20, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) پراسیکوشن کی جانب سے منشیات کیسز میں ملزمان کو سزائیں دلوانے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ماہ کے دوران منشیات کیسز میں 34 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے سنائے گئے، 9 بی یعنی ایک کلو سے کم منشیات برآمدگی کے مقدمات میں ملوث 21 جبکہ 9 سی یعنی ایک کلو سے زائد منشیات برآمدگی کے مقدمات میں 13 ملزمان کو سزائیں سنائی گئی،ایک کلو سے زائد منشیات برآمدگی کے مقدمات میں 14 ملزمان کو بری بھی کیا گیا، 9 بی کے 4 ملزمان بری کئے گئے، 9 بی اور 9 سی کے 85 مقدمات زیر سماعت ہیں،ایڈووکیٹ نادر مرالی نے کہا کہ ناقص تفتیش اور گواہوں کے منحرف ہونے سے ملزمان بری ہوجاتے ہیں۔