تھانہ سیتل ماڑی اور صدر کے ایس ایچ اوزتبدیل،ایک کو پولیس لائن بھیج دیا گیا

May 20, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی زوہیب اشفاق کو کلوز ٹو پولیس لائن کرکے ایس اہچ او تھانہ صدر سعید کو ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی تعینات کردیا ہے جبکہ سب انسپکٹر حماد الحسن کو ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان تعینات کردیا گیا ہے،علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ گلگشت ملتان یعقوب احمد کو پی ایس ٹو ایس پی گلگشت تعینات کردیا گیا ہے ،تاحال ایس ایچ او گلگشت کی تعیناتی نہ کی جاسکی۔