مظفرآباد کے علاقے سے لاپتا 15سالہ ادریس کا تاحال سراغ نہ مل سکا

May 20, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ مظفر آباد کے علاقے سے پندرہ روز قبل اغوا ہونے والا لڑکا تاحال بازیاب نہ ہو سکا ، موضع سلطان پور ہمڑ کے رہائشی رانا یونس کے مطابق پانچ مئی کو اس کا 15 سالہ بیٹا ادریس گھر کی بیٹھک سے غائب ہوا، پولیس نے اغوا کا مقدمہ تو درج کر لیا لیکن تاحال اغوا کاروں کو ٹریس نہیں کرسکی ، انہو ں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔