پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا کر خود داری کے نعرے لگا رہے ہیں، شیری رحمٰن

May 20, 2022

تصویر بشکریہsherryrehman

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیریرحمٰنکا کہنا ہے کہ پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا کر آزادی اور خود داری کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

شیری رحمٰن نے اپنے ایک بیان میں سابق حکومت اور چیئر مین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے خودکشی کرلوں گا مگر قرضہ نہیں لوں گا، اقتدار میں آ کر عمران خان نے 23 ہزار ارب روپے سے زائد قرضے لیے۔

شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کو قرضوں میں دھکیلنے کا الزام عمران خان ماضی کی حکومتوں پر لگاتے تھے، بحران خان کی حکومت میں ملکی قرضے 53ہزار ارب روپے سے بڑھ گئے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی تفصیلات پی ٹی آئی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق 70 سال کے مجموعی قرضے 29ہزار ارب روپے تھے۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا دہرا معیار اب بے نقاب ہو چکا ہے۔