مکان کے تنازع پر سوتیلے بیٹے کے مبینہ قتل سے متعلق مقدمہ

May 21, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ غربی نے مکان کے تنازع میں مبینہ سوتیلے بیٹے کو قتل کرنے سے متعلق مقدمے میں مقتول کے دو سوتیلے بھائی اور سوتیلی والدہ کو فریقین کے درمیان صلح ہونے پر بری کردیا، مقدمے کی سماعت پر ملزمان کے وکیل نے موقف دیا کہ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا تھا، ملزم غلام مصطفی، عبدالرحیم اور حسینہ خاتون پر اپنے سوتیلے بیٹے انوار حسین کو مکان کے تنازعے پر قتل کرنے کا الزام تھا، ملزمان نے مدعیہ اور بیوہ سے راضی نامہ کیا، فریقین کے درمیان صلح ہوگئی، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقتول کی بیوی اسماء کی مدعیت میں تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔