دعا زہرہ کے اغوا کا مقدمہ، نکاح خواں اور گواہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

May 21, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہر ا کے اغوا کے مقدمہ میں دونوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ،پولیس نے گرفتار نکاح خواں اور گواہ کو مقامی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، ملزم غلام مصطفیٰ نے اپنے بیان میں کہاکہ میں نے نکاح نہیں پڑھایا ہے، میرا نام استعمال کیا گیا، عدالت نے ملزم اصغر سے استفسار کیاکہ مجھے بتاؤ نکاح کا کیا طریقہ کار ،نکاح میں وکیل کا کیا کردار ہوتا ہے، ملزم کاکہناتھا کہ مجھے گواہ بنایا گیا ہے،تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ مزید تین ملزمان کو گرفتار کرنا ہے،تفتیش کرنی ہے کہ واقعی ملزم نے نکاح پڑھایا بھی کہ نہیں۔