جامعہ کراچی، ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلے کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

May 21, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس،ایل ایل ایم،ایم ایس( سرجری) اور ایم ڈی(میڈیسن) میں داخلوںکے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں24 مئی2022 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو ،انہیں پرو یژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار(اکیڈمک ) جامعہ کراچی سے ایکویلنس سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا۔