ڈاکٹرمحمد عزیز مرحوم نے اسلامی معیشت کے موضوع پرکئی کتابیں لکھیں، ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

May 21, 2022

کراچی (پ ر) معروف ماہر معاشیات اور دانشور داکٹر محمد عزیز کی پہلی برسی منائی گئی،ان کا انتقال گزشتہ سال 21مئی کو 92برس کی عمر میں ہوا تھا ،مرحوم کو پاکستان میں بلا سود بنکاری کا موجد قرار دیا جاتا ہے ،انہوں نے بنکنگ اسلامی معیشت کے موضوع پر کئی کتا بیں لکھیں اور آرٹیکل بھی شائع ہوئے اور آئی بی اے سمیت کئی اداروں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ،حکومت پاکستان نے انکی گراں قدر خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔