سعودی عرب میں 19 سالہ لڑکی لڑکا بن گئی

May 21, 2022

ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب میں 19 سالہ لڑکی لڑکا بن گئی،تفصیلات کے مطابق لڑکی کے طور پر19 برس تک زندگی گزارنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ تو پیدائشی طور پر لڑکا ہے لڑکی نہیں۔حقیقت حال سامنے آنے پر سعودی معاشرے میں متعدد سوالات کھڑے ہوگئے۔ کئی لوگ شکوک و شبہات کا اظہار کررہے ہیں۔ باپ نے طبی عملے کی غلطی اور اصلاح حال کے لیے عدالتی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ’رائد‘ کی پیدائش کے وقت اس کہانی کا آغاز ہوا تھا۔ ہسپتال کے عملے نے اسے لڑکی قرار دیا تھا۔ اسی حیثیت میں وہ 19 برس تک لڑکی کے طور پر زندگی گزارتا رہا۔