سعید غنی کیسے والد ہیں؟ بیٹی نے بتا دیا

May 21, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

صوبائی وزیر سعید غنی بطور والد کیسے ہیں، اس سے متعلق اُن کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

سعید غنی کی بیٹی بینظیر نے والد کے ہمراہ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے، اس ٹوئٹ کی گئی تصویر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں باپ بیٹی کہیں گھومنے پھرنے، کھانے پینے نکلے ہوئے ہیں۔

سعید غنی کی بیٹی کا والد سے متعلق اس تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’اُن کی خوش نصیبی ہے کہ سعید غنی اُن کے والد ہیں۔‘

واضح رہے کہسعید غنی اپنی فیملی اور بیٹیوں کے ساتھ کافی محبت کرتے ہیں جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر بھی کرتے رہتے ہیں۔

اس سے قبل سعید غنی کی جانب سے بھی بیٹی بینظیر غنی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔