پاکستان کو امریکا سے ہر سطح پر رابطے رکھنا ہوں گے، بلاول بھٹو

May 21, 2022

فائل فوٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہیقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کو امریکا سے ہر سطح پر رابطے رکھنا ہوں گے۔

چین روانگی سے پہلے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات مثبت، نتیجہ خیز اور حوصلہ افزا رہی، وقت آگیا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو وسیع تر، گہرے اور زیادہ بامعنیٰ بنایا جائے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ امریکا پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے،افغانستان کےانسانی بحران اورتباہ حال معیشت سےفوری طورپرنمٹنےکی ضرورت ہے،افغان معیشت کی مکمل تباہی افغانوں، پاکستان اورعالمی برادری کیلئےتباہی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سےہی خواتین کےحقوق لیےجاسکتےہیںاورمعاشی بحران میں کمی سےدہشتگردی کیخلاف کامیابی کےامکان زیادہ ہوں گے،ہمیں یقین ہے کہ دنیا پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے کافی بڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کے خلاف ہوں۔

والدہ بینظیر بھٹو، نانا ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کی اہم شخصیت ہیں، ان کے نامکمل مشن کا حصول مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے، امید کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔