پنجاب اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس کل طلب کر لیا گیا

May 21, 2022

پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کو طلب کیا گیا تھا/ فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل، 22 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 مئی کو طلب کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کو طلب کیا گیا تھا۔