کانز پہنچے توایونٹ کیلئے تیار کپڑوں اور سامان پر مشتمل بیگ گم ہوگیا، پوجا ہیگڑے

May 22, 2022

ممبئی(آئی این پی ) جنوبی بھارتی اداکارہ پوجا ہیگڑے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ساتھ کانز پہنچنے پر ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ وہ اور ان کی ٹیم پورا دن بھوکے اور پریشان رہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاندار لباس میں گزشتہ روز کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنے حسن جلوے بکھیرنے والی جنوبی بھارتی اداکارہ پوجا ہیگڑے نےکانز میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کے ساتھ کانز پہنچنے پر ایسا واقعہ پیش آیا کہ وہ رو بھی نہیں سکیں ۔اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ اپنی پروفیشنل ٹیم کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کےلیے پہنچی تو ایونٹ میں شرکت کےلیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے کپڑوں اور سامان پر مشتمل بیگ گم ہوگیا۔اداکا رہ کے مطابق فوری طور پر کانز فلم فیسٹیول میں بہترین ڈیبیو کیلئے ضروری چیزوں کا بندوبست کیا گیا، میری ٹیم نے اس وقت تک کچھ نہیں کھایا جب تک میں ریڈ کارپٹ پر نہیں پہنچ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ کانز پہنچنے پر ہم نے بالوں کی تیاری، میک اپ اور لباس پر مبنی بیگ کھودیا تھا، شکر ہے کچھ زیوارت میں اپنے ہینڈ بیگ میں رکھ کر لائی تھی۔ہم اترے تو ہمارے پاس کچھ بھی نہیں تھا، بلکہ ہم اس واقعے پر رو بھی نہیں سکتے تھے، دراصل ہمارے پاس اس کے لیے بھی وقت نہیں تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ مجھ سے زیادہ تو میرا منیجر گھبرایا ہوا تھا، لیکن میں نے کہا کوئی بات نہیں، ٹھیک ہے چلو اب گاڑی میں بیٹھتے ہیں، پھر ہم نے ایونٹ کے لیے لباس تلاش کیا۔خوبرو اداکارہ نے کہا کہ میری ٹیم نے اس دوران بالوں، میک اپ اور لباس سے متعلق ہر چیز ڈھونڈی، ہم نے اس دوران ناشتہ کیا نہ ہی دوپہر کا کھانا کھایا بلکہ میں نے ریڈ کارپٹ کے بعد ڈنر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک اور بڑا مسئلہ تب پیدا ہوا جب پتا چلا کہ میرے ہیئر اسٹائلسٹ کو فوڈ پوائزننگ ہوگئی ہے، لیکن میرے ساتھ موجود ٹیم نے اسے بھی ممکن بنایا اور ہم نے سب مینج کرلیا۔