سجل علی اور شہزاد رائے جلد نئے پرجیکٹ میں ساتھ نظر آئیں گے

May 22, 2022

کراچی (این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی اور گلوکار و سماجی کار کن شہزاد رائے کی ایک ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر خوب گردش میں ہیں۔اِن تصویروں کو سجل علی اور شہزاد روئے کے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے شیئر کیا گیا اور ساتھ میں ہیش ٹیگ ʼتم ہو توʼ کا استعمال کیا گیا ہے۔دونوں فنکاروں کی اِن تصویروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ساتھ ایک پروجیکٹ میں اسکرین پر جَلد ہی نظر آنے والے ہیں۔دوسری جانب یہ تصویریں مداحوں کو خوب بھا گئی ہیں، سجل اور شہزاد رائے کی اِن پوسٹس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تعریفی کمٹنس کا سلسلہ جاری ہے۔تصویروں کو ہزاروں بار لائیکس اور اِن پر آنیوالے سینکڑوں کمنٹس میں مداحوں کا کہنا ہے کہ اْن کے پسندیدہ دو فنکار ایک ساتھ ایک فریم میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔مداح اس پروجیکٹ کو سکرین پر دیکھنے کیلئے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔